قوم متحد ہوجائے تو اسے دُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 positivity ratio higher than three percent after 70 days: Asad Umar

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوجائے تو اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی جبکہ 6 ستمبر کا دن ہمیں افواجِ پاکستان کی بہادری کی یاد دِلاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے یومِ دفاع کے موقعے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن نہ صرف ہمیں 1965ء کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی بہادری اور ایثار کے جذبے کی یاد دِلاتا ہے بلکہ اِس دن سے ہمیں ایک اور اہم بات بھی یاد آتی ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں یہ بات بھی یاد دِلاتا ہے جب کوئی قوم متحدہ وجائے تو اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ میں 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ شہیدوں کا لہو رنگ لا کر رہتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  1965ء کی جنگ کے مناظر نہیں بھول سکتی۔شیری رحمان

Related Posts