مکہ مکرمہ میں اب کوئی بھی پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب میڈیا

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے حج سیزن کے لیے تیاریوں کا بھرپور آغاز کردیا ہے اور مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں عمرے ویزے پر موجود غیرملکیوں کو چاہیے کہ وہ 29 اپریل تک اپنے ممالک واپس لوٹ جائیں کیوں کہ ایسا نہ کرنے کی صورت اسے خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہوگا بصورت دیگر انہیں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹ سے لوٹا دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وہ غیرملکی جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

البتہ ایسے غیرملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاہر مقدسہ جانا ہوتا ہے انہیں کام کی نوعیت کے اعتبار سے ’ابشر‘ یا ’مقیم‘ پورٹل سے پرمٹ جاری کروانا ہوگا۔

خلیج تعاون کونسل کے شہری یا مملکت میں دیگر ویزوں (عمرہ کے علاوہ) پر مقیم غیرملکیوں کے لیے ’نسک ’ پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجرا 29 اپریل 2025 سے بند کردیا جائے گا جو 10 جون 2025 تک بند رہے گا۔

وزارتِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ حج ویزے کے علاوہ تمام اقسام کے ویزوں پر مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو حج سیزن کے آغاز (29 اپریل) سے ہی مکہ میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت اور امن وسلامتی کے پیش نظر ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی پر متعینہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts