جلوس چہلم کے راستوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، وحدت مسلمین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلوس چہلم کے راستوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، وحدت مسلمین
جلوس چہلم کے راستوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، وحدت مسلمین

کراچی:مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ؤں نے چہلم امام حسین ؑ کی مناسبت سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلوس چہلم کے راستوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

پریس کانفرنس سے وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا باقر زیدی، مولانا عقیل موسی، علامہ کامران عابدی، سید علی حسین نقوی، مولانا علی انور،عسکری زیدی اور احمد علی جعفری نے خطاب کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول (ص) اور مظلوم جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے ان باوفا اصحاب کہ جو سنہ ۶۱ ہجری میں کربلائے معلی کی سرزمین پر اسلام کی بقاء کی خاطر شہید ہوئے، ان کا چہلم چودہ سو سال سے پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے لہذا اسی تسلسل میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عاشقان رسول اکرم (ص) و اہلبیت علیہم السلام نواسہ رسول (ص) کا چہلم مناتے ہیں۔

اس سال بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے پاکستان بھر میں چہلم کے اجتماعات اور جلوس برپا کئے جا رہے ہیں۔ کورونا وباء کے باعث سرحدوں کی بندش ہے اور زائرین امام حسین علیہ السلام عمومی طور پر کربلائے معلی کی طرف عازم سفر نہیں ہو پائے ہیں۔ تاہم اس برس پاکستان میں چہلم امام حسین علیہ السلام ایک نئے جوش اور ولولہ اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہم وفاقی اور سندھ حکومت سے گذارش کرتے ہیں کہ اس سال چہلم نواسہ رسول (ص) ابا عبد اللہ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں عزاداری کے اجتماعات اور جلوسوں میں شرکت کرنے والے شہریوں اور عزاداروں کے لئے ہمیشہ کی طرح بہترین انتظام اور سہولیات فراہم کریں۔

وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ حکومت کی صفوں میں موجود ایسے عناصر اور کالی بھیڑیں موجود ہیں جو چہلم امام حسین علیہ السلام کے تقدس کو پامال کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے پر امن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں لہٰذا ہم ان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ عناصر ہوش کے ناخن لیں۔

ہم حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نواسہ رسول اکرم (ص) سے عقیدت اور محبت کے اس سفر میں کسی بھی ممکنہ رکاوٹ اور اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گاِ لہٰذا حکومت اپنی صفوں میں موجود ایسے عناصر کا تدارک کرے بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Related Posts