پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا ہے۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اہم بات کرنی ہے۔ بہت سے ذاتی اسباب کے باعث عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ہم فی الحال شادی نہیں کر رہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ مداح میرے اس فیصلے پر میرا ساتھ دیں گے، جیسا کہ آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میرا اندازہ یہ ہے کہ تلخ حقائق کو سمجھنا کبھی بھی تاخیر سے نہیں ہوتا۔ میں ایک اورحقیقت بھی واضح کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں کی جبکہ ہمارا رابطہ صرف فون پر رہا۔ میرے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے تاہم ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ آخر میں صبا قمر نے مداحوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
یہ بھی پڑھیں: مجھے تم پر بھروسہ ہے، صبا قمر عظیم خان کیلئے میدان میں آگئیں