عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ
عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک انتہائی مطلوب مجرموں کے گروہ کے لیے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی۔

حلیم عادل شیخ نے بدھ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے سینیٹ الیکشن آغا ارسلان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تمام اتحادی بشمول ایم کیو ایم پی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی کے بعض ارکان کے جو مسائل ہیں وہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لیے 172 کی مطلوبہ تعداد کو اکٹھا کرنا تقریبا ناممکن ہے۔

حلیم عادل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لیے پولنگ کا بائیکاٹ کیا ہے جو پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی تاہم اپوزیشن نے انتخابی عمل میں حصہ لیا کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کا امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو۔

حلیم عادل نے کہا کہ ہمیں فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے پر تحفظات ہیں اور ہم اسے متعلقہ اتھارٹی کا دوہرا معیار سمجھتے ہیں کیونکہ مراد علی شاہ کو بھی دہری شہریت ظاہر نہ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

شاہ اور واوڈا دونوں کے خلاف ایک ہی نوعیت کے الزامات تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی جب کہ پولنگ کے نتائج کا پہلے سے ہی اندازہ تھا کیونکہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو عددی اکثریت حاصل ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیوز سب نے دیکھی ہیں جب کہ ماضی میں سندھ اسمبلی کی توہین کی گئی جب دو لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی روایت کو پامال کر کے خوش ہوتی ہے اور اگر آج سینیٹ کے انتخابات میں قریبی مقابلہ ہوتا تو یہ لوگ دوبارہ ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لیتے۔

حلیم عادل شیخ نے تجویز پیش کی کہ سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروا کر اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اگر پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو اسے شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کی تجویز کی حمایت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سینیٹر کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب ہوگئے

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ووٹوں کی خرید و فروخت اور دھونس دھاندلی چلتی ہے انہوں نے پی پی پی پر زور دیا کہ وہ سیاست میں اس گھنانے کاروبار کے خاتمے کے لیے حکومت کی حمایت کرے۔

Related Posts