وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، خرم شیرزمان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جناح اسپتال میں بغیر اثر ورسوخ والے مریضوں کو بیڈ تک میسر نہیں، خرم شیر زمان
جناح اسپتال میں بغیر اثر ورسوخ والے مریضوں کو بیڈ تک میسر نہیں، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ آج ہم چیئرمین سے ملے ہیں اور ان سے ہم نے پوچھا کے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن کیا اقدامات اٹھا رہا ہے ہم نے پوچھا کہ سندھ میں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ ڈھائی سو افسران نے پلی بارگین کی جس میں اہم سیکریٹری فنانس بھی ہیں وزیراعلیٰ سندھ پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اس حوالے سے آپ نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کھڈے میں جارہی ہے۔

آپ نے کیا کردار ادا کیا تو اس پر چیئرمین نے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ سندھ کی کرپشن کے حوالے سے کوئی علم نہیں مجھے ابھی تک ان کے خلاف کسی نے درخواست نہیں دی پلی بارگین کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی یا تحقیقات کا مجھے اختیار نہیں۔

چیئرمین صاحب مجھے وزیراعلیٰ کے پیارے لگے ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا سندھ کی غریب عوام کا پیسہ سندھ حکومت کے سائے تلے لوٹا جارہا ہے سندھ میں کسی قسم کا سسٹم موجود نہیں جو اس کرپشن کی روکتھام کے لیے کام کرسکے میں نے چھ ماہ قبل کے ایم سی کے خلاف درخواست دی تو آج تک مجھے اس کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

یہاں پر ایک آرگنائزڈ سسٹم موجود ہے اداروں میں ان کے چمچے بیٹھے ہوئے جو خود بھی کرپشن کرتے ہیں اور ان کی کرپشن کا تحفظ بھی کرتے ہیں نیب ایک ادارہ ہے وہ کتنا کام کرے گی ان کی سہولت کے لیے چھوٹے کیسز کو نمٹانے کے لیے ان اداروں نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آج یہ حالت ہے کہ جس نے سب سے زیادہ کرپشن کی وہ سیکریٹری فنانس ہیں نیب سے پلی بارگین کرنے والوں میں دیگر بھی افسران ملوث ہیں ان کی تنخواہیں روک کر انہیں کام سے روکا جائے۔

جب نیب کا ان کے اوپر ہاتھ پڑتا ہے تو یہ چیخنا شروع ہوجاتے ہیں 12جماعتوں کا مکس اچار نیب سے خوفزدہ ہے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ملک میں دوبارہ کرپشن کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی انہیں مل گیا یہ اب عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں مریم نواز کی مزید جائیدادیں سامنے آئیں گی۔

یہ جماعتیں آپس میں ملکر اس ملک کو لوٹتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے ایسے ادارے بنائے ہوئے ہیں میں خود اب وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو درخواست دوں گا ہمیں امید ہے جو اس ادارے کا کام ہے وہ بخوبی انجام دیں گے۔

جس نے کرپشن کی ہے اس کے خلاف بالکل کاروائی ہونی چاہیے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو سندھ میں لاکھوں گندم کی بوریاں چوری ہوگئی وہاں بھی اینٹی کرپشن کا کوئی کردار ہمیں نظر نہیں آیا۔