لاہور/کراچی: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ایدھی فاؤنڈیشن کے سر براہ فیصل ایدھی،تحر یک انصاف شعبہ خواتین کی صدر فیضا ذیشان اور تحر یک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی ودیگرکی ملاقاتیں جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ شہر قائدکو نظر انداز کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شہر قائد کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کر یں گے۔سندھ کے ایک لاکھ خاندانوں کو راشن دے رہے ہیں اور غر یبوں کو مکانات کی مر مت کے لیے بھی بغیر سود قر ضہ دیا جائے گا۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فیصل ایدھی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات کر نیوالے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کے مشن کو آپ جس طر ح کامیابی سے آگے لیکر چل رہے ہیں یہ بہت بڑاکام ہے اور عوامی فلاح کے لیے ہم بھی آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی سمیت دیگر بحرانوں سے تیزی کیساتھ باہر نکل رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ترقی اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان جب بھی کوئی کام شروع کرتے ہیں تو کامیابی انکا مقد ر ہو تی ہے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں شفاف اور بلاتفر یق احتساب کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور ملک میں کر پشن کے خاتمے اور بلاتفر یق شفاف احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے اور عوام سے کیے جانیوالے وعدے پورے کریں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں بارشوں سے متاثر ہونیوالے 1لاکھ خاندانوں کو فلاحی تنظیم فر ینڈز آف پاکستان کے تعاون سے راشن دیا جائیگا جسکی مالیت 35کروڑ روپے سے زائدہوگی جبکہ کراچی اور سندھ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے جن غر یب خاندانوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں انکو فی خاندان 1لاکھ روپے سے زائدتک قر ضہ بغیر سود کے دیا جائیگا جو انکو اانتہائی آسان قسطوں میں واپس کر نے ہوں گے۔