ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق ہی اپنے سفر کا آغاز کریں کے۔
ذرائع نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اسکواڈ پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگا۔اس سے قبل خطے میں بدلتی صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کے بعض کھلاڑیوں کے تحفظات کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کو اہم قرار دیا جانے لگا تھا۔کیوی بورڈ کا اس متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ معمول کی بات ہے جو ایک ماہ پہلے طے ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز برابر کرنے کیلئے تیاری مکمل ہے، محمد رضوان