اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 47500پوائنٹس کی حدعبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،کے ایس ای100انڈیکس 47500پوائنٹس کی حدعبور کر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،کے ایس ای100انڈیکس 47500پوائنٹس کی حدعبور کر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:یوم عاشور کی 2روزہ سرکاری تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 47500پوائنٹس کی حدعبور کر گیا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب64.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئیں۔

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداورں کی پیٹرولیم،بینکنگ،ٹیلی کام،فوڈز،کیمیکل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہااور انڈیکس 47300،47400اور47500پوائنٹس کی 3بالائی حدعبور کر گیا۔

جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 341.37پوائنٹس کا اضافہ ہوااورانڈیکس 47258.45پوائنٹس سے بڑھ کر 47599.82پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 170.76پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18932.28پوائنٹس سے بڑھ کر 19103.04پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32235.13پوائنٹس سے بڑھ کر 32465.22پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب89کروڑ8لاکھ94ہزارروپ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب51ارب 24کروڑ51لاکھ 32ہزار205روپے سے بڑھ کر 83کھرب 10ارب 13کروڑ60لاکھ 26ہزار255روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ91لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 11ارب روپے مالیت کے 24کروڑ60لاکھ 70ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

Related Posts