بھارتی پروپیگنڈہ غلط، ایل او سی پر پاک فوج نے اضافی نفری تعینات نہیں کی۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ  نے لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایل او سی پر کوئی اضافی نفری تعینات نہیں کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ بھارتی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ پاک فوج نے گلگت بلتستان پر اضافی نفری تعینات کردی ہے، تاہم یہ ایک جھوٹا الزام ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ  چین اسکردو ائیر بیس استعمال کررہا ہے جو غلط، غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کوئی اضافی نقل و حرکت یا اضافی نفری تعینات نہیں کی جبکہ ہم چینی فوج کی پاکستان میں موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر  بلا اشتعال فائرنگ،کمسن لڑکا شہید 

Related Posts