اسلام آباد: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) نے کراچی سمیت پاکستان بھر میں ٹڈی دل کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 1 لاکھ 33 ہزار ہیکٹر اراضی کا سروے مکمل کیا گیا جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 11 لاکھ 34 ہزار 180 ہیکٹر رقبہ ٹڈی دل سے واگزار کرایا گیا
نیشنل لوکسٹ کنٹرول پروگرام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے ٹڈی دل کی موجودگی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
In past 24 hours, no locusts have been reported in any part of KPK, Balochistan, Sindh and Punjab.
Anti-Locust Survey operations are in progress. In last 24 hours, 133203 hectares have been surveyed. In last 6 months, 1134180 hectares have been treated.#NLCC pic.twitter.com/K9jTUzfS6Q— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 14, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پر ایک بار پھر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں گھس گئے۔
ٹڈیوں نے بڑی تعداد میں کراچی پر ہلہ بول دیا جس کے باعث عوام الناس شدید ذہنی کوفت اور خوف کا شکار ہیں۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں پودوں اور درختوں کو بھی ٹڈی دل سے خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی پر ایک بار پھر حملہ،ٹڈی دل کے جھنڈ عوام کے گھروں میں موجود، سندھ حکومت غائب