نکاٹی کراچی میں دیرپا امن کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Increase in ocean carrier’s charges dangerous for Export: NKATI

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) شہرِ قائد میں دیرپا امن کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے جس کا اعلان فیصل معیز خان نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان عید کی طویل تعطیلات کے دوران محکمۂ پولیس کی جانب سے صنعتی علاقے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی اور ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضیٰ تبسم سے تشکر کا اظہار کیا۔

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جو پولیس کی شاندار کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ صنعتی علاقے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رہی۔ صنعتکار برادری پولیس افسران کی بے حد شکر گزار ہے۔

فیصل معیز خان نے کہا کہ پولیس افسران کی کاوشوں اور مربوط پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کی بدولت نارتھ کراچی کا صنعتی علاقہ عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران ہر قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں سے محفوظ رہا۔ صنعت کار برادری پولیس اہلکاروں اور افسران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دیرپا امن اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سریا مہنگا ہونے سے نیا پاکستان اسکیم کو نقصان پہنچے گا، آباد

Related Posts