صنعتکار برادری کا’’ بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کے اجراء کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WTM fails to stop water leakage in the North Karachi Industrial Area

کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے سندھ حکومت کی جانب سے ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صنعتکار برادری کی جانب سے اس اقدام کو سراہا ہے۔

صدر نکاٹی فیصل معیز خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ مزدور کارڈ جیسی سہولت کی ایک عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ مزدوروں اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ماضی میں کوئی خاص اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے تاہم سندھ حکومت کی حالیہ متعارف کرائی گئے ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ اسکیم پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد سے مزدوروں،فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو صحت ، تعلیم، شادی گرانٹ، مالی اعانت، وظائف جیسی سہولیات میسر آسکیں گے۔

نکاٹی کے صدرنے کہاکہ بزنس کمیونٹی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرمحنت سندھ سعید غنی کی کاوشیں کو سراہتی ہے جنہوں نے یہ شاندار کام کیا۔

اطلاعات کے مطابق سندھ میں 6 لاکھ مزدوروں کی بینظیر مزدور کارڈ میں رجسٹریشن متوقع ہے اور اگر ایک مزدور کے خاندان میں اوسطً چھ افراد کا اندازہ لگایا جائے تو اس کارڈ سے سندھ میں 36 لاکھ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:پائما کا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کامطالبہ

مزدور، ورکرز خود کو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ساتھ رجسٹر کروا کے یہ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں اور کارڈ میں اپنے اہل خانہ کا اندراج کرواکر فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

فیصل معیز خان نے ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کو مؤثر بنانے کے لیے سیسی کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے مشروط کرتے ہوئے کہاکہ سیسی کے معاملات کو بہترکرنے کی ضرورت ہے اور سیسی کے ماتحت اسپتالوں کا نظام ودیگر امورمیں بہتری لانا ہوگی نیز سیسی کو فعال بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز باالخصوص کراچی کی ساتوں ٹاؤن ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو آن بورڈ لیا جائے تب ہی اس قسم کی اسکیمیں زیادہ سود مند ثابت ہوں گی اور مزدوروں، ورکرز کو حقیقی معنوں میں سہولتیں مسیر آسکیں گی۔

Related Posts