باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف نتیش کمار ریڈی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری کو خاص انداز میں منایا، جب انہوں نے مشہور ‘پشپا’ اسٹائل کے ساتھ جشن منایا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بلے باز نے ہفتے کو دباؤ کے عالم میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ اس لمحے کو اور بھی خاص بنانے کے لیے ریڈی نے ایک منفرد اور یادگار طریقے سے جشن منایا۔
نتیش کمار ریڈی کی نصف سنچری پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے اس سنگ میل کو مچل اسٹارک کی ایک گیند پر چوکے کے ساتھ عبور کیا، جس کے فوراً بعد انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا: دی رائز سے متاثر ہوکر جشن منایا۔
فلم کے مشہور کردارپشپا راج، کی یاد میں ریڈی نے اپنی بلے کو گردن کے گرد بلند کیا، بالکل اسی مشہور اشارے کی نقل کرتے ہوئے جو اداکار اللو ارجن نے کیا تھا۔
امریکی اداکارہ سڈنی سویینی کی بولڈ سیلفیز کی سوشل میڈیا پر دھوم
اس حرکت نے فوراً تجربہ کار کمنٹیٹر سنیل گواسکر کی توجہ حاصل کی، جنہوں نے اشارے کو پہچانا اور مسکرا کر کہا، “او پشپا،” جو اس کردار کی مشہور لائن “پشپا جھکے گا نہیں” کا حوالہ ہے، جس کا مطلب ہے “پشپا کبھی جھکے گا نہیں۔”
یہ ڈائیلاگ پشپا راج کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو رویہ ریڈی نے اس اہم کامیابی کو مناتے وقت دکھایا۔