آٹو انڈسٹری کو دھچکا، نسان کمپنی کا 80فیصد پیداوار کم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:آٹو انڈسٹری کے لیے بری خبر ، گندھارا نسان کمپنی نے پیداوار 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سالانہ 50 ہزار کے بجائے اب 500 گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

کمپنی نے 2021 میں نئی گاڑیاں متعارف کرانا تھیں، گندھارا نسان لمٹیڈ کمپنی نے منصوبے پر نظر ثانی کا اعلان کردیا۔

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کمپنی کے لیے گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنا مشکل ہے ،گندھارا نسان مارکیٹ میں گاڑیوں کی طلب 50 فیصد کم ہوچکی ہے۔

خریدار شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے گاڑی نہیں خرید رہا۔کمپنی ذرائع نے بتایاکہ خریدار کو ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے خوف آتا ہے،گندھارا نسان لمٹیڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔  

معاشی صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے، گندھارا نسان روپے کی بے قدری کی وجہ سے مقامی طور پر اسپیئر پارٹس تیار کرنا ممکن نہیں رہا ۔

گندھارا نسان ڈالر کی قدر بڑھنے سے پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے۔ گندھارا نسان آٹو پالیسی کے تحت براون فیلڈ کیٹگری کے لیے 2021 تک مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts