معروف اداکار نثار قادری 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار نثار قادری 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہورومعروف اداکار نثار قادری 82برس کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، ان کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نثار قادری کا شمار پی ٹی وی کے سینئر اور نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی نمازِ جنازہ آج عید گاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔ نثار قادری نے اداکاری 1966ء میں شروع کی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQxNzgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDE3OCAtINi12YbYr9mEINiu2bnaqSDZhtuSINio2r7bjCDaqdin2LrYsNin2Kog2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2KzZhdi5INqp2LHYpyDYr9uM25IiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0MTc5LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1NhbmRhbC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LXZhtiv2YQg2K7ZudqpINmG25Ig2KjavtuMINqp2KfYutiw2KfYqiDZhtin2YXYstiv2q/bjCDYrNmF2Lkg2qnYsdinINiv24zbkiIsInN1bW1hcnkiOiLZvti02KfZiNixOiDZhdi52LHZiNmBINm52qkg2bnYp9qp2LEg2LXZhtiv2YQg2K7ZudqpINmG25Ig2KjavtuMINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2YXbjNq6INit2LXbgSDZhNuM2YbbkiDaqdinINmB24zYtdmE24Eg2qnYsdmE24zYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJ1c2VfZGVmYXVsdF9mcm9tX3NldHRpbmdzIn0=”]

پی ٹی وی کے ڈرامہ ”دیواریں“ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے نثار قادری نے ٹی وی، فلمز، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

ماضی میں نثار قادری کے پی ٹی وی سے نشر کردہ کم و بیش تمام ہی ڈرامے پسند کیے گئے تاہم ڈرامہ سیریل ”ایک حقیقت ایک افسانہ“ میں نثار قادری کے تکیہ کلام ”ماچس ہوگی آپ کے پاس؟“ کو شہرۂ آفاق پذیرائی ملی۔

نثار قادری نے 1983 میں سمندر، 1985 میں کاروان، 1993 میں نجات، 1994 میں انگار وادی، 2004 میں پورے چاند کی رات اور فلم ہم ایک ہیں سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنے ٹی وی کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد 2016 میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں نثار قادری کو صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ نثار قادری کے انتقال پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ 

Related Posts