کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (سندھ) کے صدر نثار کھوڑو کی تنظیم الاعوان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں نثار کھوڑو نے انہیں پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان کے وفد نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں پی پی پی رہنما کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ملاقات میں تنظیم الاعوان سندھ کے صدر آفتاب اعوان، سینئر نائب صدر برکت اعوان اور تاجرانِ سبزی منڈی کراچی کے چیئرمین حاجی محمد زاہد اعوان شامل تھے۔
وفد نے نثار کھوڑو سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر پی پی پی سندھ کے صدر نے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وفد کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں مولانا شبیر احمد پولانی بھی شریک تھے۔
مولانا شریف احمد پولانی نے صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کو بنگالی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقعے پر محمد ارشاد یوسفزئی، رمیز اعوان، کامران اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں متحدہ کا احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان