نائن زیرو دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، ایم کیو ایم کے کارکنان عدم ثبوت پر بری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائن زیرو دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، ایم کیو ایم کے کارکنان عدم ثبوت پر بری
نائن زیرو دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، ایم کیو ایم کے کارکنان عدم ثبوت پر بری

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز رکھنے کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزمان کو سزا سنادی،پراسیکیوشن ملزمان پر دھماکہ خیز رکھنے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ایم کیوایم کارکنوں کو بری کردیا۔

پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے کارکنان پر قائم 52مقدمات میں ثبوت اور الزامات پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کی بناء پر عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو 6سال بعد بری کردیا۔

واضح رہے عدالت نے فیصلے میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا اور دیگر کو کیس میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کردیا۔

دوسری جانب عدالت نے فیصلے میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو 10 سال قید کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا

Related Posts