نائیجیریا، بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو رہا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا، بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو رہا کردیا
نائیجیریا، بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو رہا کردیا

ابوجہ: نائیجیریا میں چینی بحری جہاز کے عملے کو قزاقوں نے بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں فروری کے پہلے ہفتے میں مچھلی کا شکار کرنے والے چین کے بحری جہاز پر قزاقوں نے حملہ کرکے عملے کے 14 ارکان کو اغوا کرکے جہاز کو ایک جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔

ایک ماہ تک قزاقوں اور نائیجیریا کی حکومت کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آج مغویوں کو 3 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق بحری جہاز کے مغویوں میں 6 چین، 3 انڈونیشیا، 4 نائیجیریا اور ایک گبون کا شہری شامل تھا۔

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد یحییٰ نے بتایا کہ تاوان کی ادائیگی کے بعد قزاقوں نے جہاز کے رہا کیے گئے عملے کو چینی ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ خلیج گیانا میں بحری جہازوں کے عملے کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں اور خاص طور پر سینیگال سے انگولا جانے والا بحری راستہ غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

Related Posts