چوہدری اینڈ سنز میں یاسر نواز کے کردار سے ندا یاسر ناخوش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری اینڈ سنز میں یاسر نواز کے کردار سے ندا یاسر ناخوش
چوہدری اینڈ سنز میں یاسر نواز کے کردار سے ندا یاسر ناخوش

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل چوہدری اینڈ سنز میں شوہر یاسر نواز کے کردار پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں انہوں نے ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یاسر نے اس مرتبہ کردار کا درست انتخاب نہیں کیا، اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یاسر سے پوچھا تھا کہ جب تم ڈرامے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہو تو تمہیں سائیڈ رول کرنے کیا ضرورت ہے؟

ندا یاسر نے کہا کہ ڈرامے میں یاسر کا کردار اچھا نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ یہ ڈرامہ نہیں دیکھ رہیں، اُن کا کہنا تھا کہ 7 اسکائی انٹرٹینمنٹ کو ڈرامے میں اس طرح کے کردار کیلئے یاسر نواز کا نہیں بلکہ کسی اور کا انتخاب کرنا چاہیے تھا کیونکہ یاسر تو ایک بہت اچھے اداکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرہ کے نکاح پر شوبز ستاروں کا کیا ردعمل ہے؟

خیال رہے کہ چوہدری اینڈ سنز کامیڈی، مزاح، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فیملی ڈرامہ ہے جس میں عائزہ خان اور عمران اشرف  کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

صائمہ اکرم چوہدری کی تحریر کردہ، چوہدری اینڈ سنز کی کہانی ایک عام پاکستانی گھرانے کے گرد گھوم رہی ہے۔

Related Posts