این آئی سی وی ڈی میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آئی سی وی ڈی میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب
این آئی سی وی ڈی میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں 43 ہزار 766 مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے این آئی سی وی ڈی قائم کیا، اس میں ہونے والا مہنگا ترین علاج صوبائی حکومت کے فنڈز سے ہوتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں تمام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوسکتا ہے۔ لاہور کے مریض کا علاج سہون شریف میں کیا گیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے آنے والے ایک مریض کا ادارہ برائے امراضِ قلب سہون میں علاج کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کا کام تقریر کرنا نہیں ، ہم آئی جی سندھ کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز  کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازم کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے،مرتضیٰ وہاب

Related Posts