ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا
ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جس پر بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ سابق وزیرِ قانون پنجاب اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں گزشتہ تمام جلسوں سے بڑھ کر ہوگا۔

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) ہوگی۔ عوام قوم کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے لاہور پہنچیں اور پی ڈی ایم جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

 ن لیگی رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ڈنڈوں کے استعمال اور کارکنان کو گرفتار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہم نکمی اور جھوٹی حکومت کی دوڑیں لگوا دیں گے۔عوام پی ڈی ایم جلسے میں ضرور شریک ہوں۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کچھ ملتان میں ہوچکا، وہ لاہور میں نہیں کیا جائے گا۔ حکومت لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہونے والے عوام یا سیاسی کارکنان کو نہیں روکے گی۔قانونی کارروائی جلسوں کے بعد ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے جیل جانا پڑا تو کوئی پرواہ نہیں۔ اس سے پہلے کہ ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں، وزیرِ اعظم خود اقتدار چھوڑ دیں۔

مریم نواز نے 3 روز قبل ملتان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی وزراء کے جلسے میں کورونا نہیں آتا۔ پی ڈی ایم جلسے میں آجاتا ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا وائرس عمران خان ہے۔ 

مزید پڑھیں:  عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے جیل جانا پڑا تو جاؤں گی، مریم نواز

Related Posts