ٹیم میں تنازع کی خبریں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ میڈیا کے کچھ حصے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کے برعکس پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے بے بنیاد دعوؤں کو تقویت ملے۔

جب جب میری کارکردگی اچھی ہوئی، پاکستان 90فیصد میچز جیت گیا۔امام الحق

پی سی بی نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہم ہیں۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

Related Posts