سسرال والوں کے سامنے نوبیاہتا دلہن سے اجتماعی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سسرال والوں کے سامنے نوبیاہتا دلہن سے اجتماعی زیادتی
سسرال والوں کے سامنے نوبیاہتا دلہن سے اجتماعی زیادتی

راولپنڈی: شیخوپورہ میں نوبیاہتا دلہن کو اس کے سسرال والوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

مذکورہ واقعہ تھانہ فاروق آباد صدر کے علاقے میں پیش آیا، متاثرہ لڑکی تین دن قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی، شادی کے بعد روایت کے مطابق سسرال والوں کے ہمراہ دلہن اپنے والدین کے گھر جارہی تھی۔

دلہن کے ہمراہ اس کے سسرال کے تین مرد حضرات بھی موجود تھے، جو آٹو رکشے کے ذریعے فاروق آباد جارہے تھے، کہ انہیں نقاب پوش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔

مسلح افراد نے رکشہ میں سوار تمام افراد کے موبائل فونز، نقدی اور زیوارت چھین لئے، بعد ازاں انہوں نے قریبی کھیت میں لے جاکر دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

گھناؤنے جرم کے بعد، تینوں عصمت دری کرنے ملزمان نے اس خاتون کو رہا کردیا اور مذکورہ افراد سے چوری شدہ دیگر قیمتی سامان لے کر موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ واردات اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ضلعی پولیس افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نیوائیر نائٹ پر فائرنگ کے واقعات مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل

Related Posts