نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے وطن واپسی کیلئے آج روانہ ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے وطن واپسی کیلئے آج روانہ ہوگی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے وطن واپسی کیلئے آج روانہ ہوگی

 قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے اسلام آباد سے آج روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ایوی ایشن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان سے جانے والا خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جو یو اے ای سے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوجائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ منسوخ کرنے کی خبر نے سخت مایوس کیا جبکہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی فراہم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے دُنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔وسیم اکرم

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی سے مجھے کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز منسوخ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سیکورٹی کو ایشو بنا کر دورہ منسوخ کرنے سے بہت مایوسی ہوئی۔ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی جس سے شدید دھچکا لگا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی ، پی سی بی

Related Posts