کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں بری طرح پٹ گئے، کپتان کین ولیمسن نے ڈبل سنچری بنا لی جبکہ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کا اسکور 659رنز تک پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 154 اوورز کھیل کر 599 رنز بنائے جبکہ ان کے 6 کھلاڑی پویلین جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Tea break at Hagley Oval ☕️
???????? Pakistan : 297
???????? New Zealand : 599/6 (154)#NZvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jvnLOWQed5— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 154 اوورز کھیل کر 599 رنز بنائے جبکہ ان کے 6 کھلاڑی پویلین جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Tea break at Hagley Oval ☕️
???????? Pakistan : 297
???????? New Zealand : 599/6 (154)#NZvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jvnLOWQed5— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2021
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تھی جس کے بعد اوپنر ٹام لیتھم نے 33 رنز بنائے، ٹام بنڈل نے 16 جبکہ راس ٹیلر نے 12 رنز بنائے۔ ہنری نکولس نے 157 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسکور کارڈ کا جائزہ لیا جائے تو کپتان کین ولیمسن بیٹنگ لائن اپ میں 238 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ انہیں شان مسعود نے فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اب تک میچ کے تیسرے سب سے اہم کھلاڑی ڈارل مچل کی سنچری بھی مکمل ہوگئی۔
کپتان کین ولیمسن کے متعدد کیچز قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈرز نے چھوڑ کر انہیں ڈبل سنچری اور اس سے زائد اسکور بنانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362 رنز کی سبقت حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیر کردی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران ہی میچ پر گرفت مضبوط کر لی، پاکستان کیلئے میچ بچانا گزشتہ روز ہی مشکل ہوگیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز، میچ پر گرفت مضبوط