نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 153 رنز بنا لیے، 3 کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 153 رنز بنا لیے، 3 کھلاڑی آؤٹ
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 153 رنز بنا لیے، 3 کھلاڑی آؤٹ

میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اب تک 182 گیندیں کھیل کر 59 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ نئے کھلاڑی نکولس پچ پر ان کا ساتھ دینے کیلئے موجود ہیں۔

ٹام لیتھم نے 3 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے۔ انہیں  اظہر علی نے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ شاہین آفریدی کی ہی گیند پر یاسر شاہ نے ٹام بلنڈل کا کیچ پکڑ کر انہیں پویلین بھیجا۔ انہوں نے 29 گیندیں کھیل کر 5 رنز اسکور کیے۔

اب تک آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر رہے جنہوں نے 151 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے۔ انہیں شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ آؤٹ کیا۔ کپتان کے ہمراہ ہنری نکولس اس وقت بیٹنگ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف فرسٹ اننگز جاری ہے جس کے ابتدائی 64 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے جبکہ میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے۔ بھرپور کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کریں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

Related Posts