کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی کامیابیوں پر مبنی ویڈیو دُنیا بھر میں وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی کامیابیوں پر مبنی ویڈیو دُنیا بھر میں وائرل
کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی کامیابیوں پر مبنی ویڈیو دُنیا بھر میں وائرل

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی کامیابیوں پر مبنی مختصر دورانیے کی ویڈیو عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور سوشل میڈیا پر پذیرائی پانے کے بعد دُنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے۔

کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد بہترین سرکاری پالیسیوں سے مقبول کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے محض  ڈھائی منٹ کی ویڈیو میں اپنی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ میں سرکاری کامیابیوں کی فہرست بیان کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی ویب سائٹ پر پاکستان کے حق میں اور مودی مخالف پیغامات جاری

مختصر دورانیے کی ویڈیو کے دوران  وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے بتایا ہے کہ 2 سال کے مختصر عرصے میں حکومت نے 92000 ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 14 کروڑ درخت لگائے۔

ویڈیو کے دوران کیوی وزیر اعظم نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام کی ابتدا ہوئی اور نرسوں اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے تعلیمی اور صحت کے شعبے میں ترقی کے امکانات کو وسعت دی گئی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ ملک کے اسکولوں میں 1 لاکھ طلبہ کے لیے نئے کلاس رومز تعمیر کیے گئے جبکہ بے روزگاری کی شرح کو 11 سال کی سب سے کم شرح پر لایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ہے اور ویڈیو مقبول ہونے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم  جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ دُنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے اور ہر طرف پھیلے ہوئے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان پر کنٹرول ضروری ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے 25 ستمبر کو اپنی تقریر میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کے واقعے کا سامنا کیا جبکہ پوری دنیا کے حالات اس وقت کرائسٹ چرچ جیسے ہو گئے ہیں۔ نسلی امتیاز اور قوم پرستی  کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ہر طرف پھیلے ہوئے ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ

Related Posts