بھارت میں آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کے تحت کرکٹ کے میچز ہوں گے جس کیلئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے بے نیازی ظاہر کرتے ہوئے دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشیم، لوکی فرگوسن، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلنگھن سمیت 6 کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کی کوئی پروا نہ کرتے ہوئے ملکی کرکٹ بورڈ کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہ کہ انڈین پریمیئر لیگ رواں برس مارچ کے مہینے میں شروع ہونے والی تھی جسے کورونا وائرس کے باعث تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق لیگ کے آغاز کا اعلان ستمبر میں متوقع ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈدستیابی ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کو بھارتی لیگ کے آغاز کے موقعے پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرے گا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے۔ ایس او پیز اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، جلد انگلینڈ روانہ ہونگے