نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی بھارت کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا بدلہ لے کربھارتی ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔
ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز اسکور کیے۔
بھارتی کھلاڑی راہول نے 104 گیندوں پر 112 رنز اور ان کے ساتھ شریاس آئر نے 62 رنز اسکور کیے مگر دیگر کھلاڑیوں کی ناقص بیٹنگ کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ رائیگاں گئی۔
دو بھارتی کھلاڑی پریتھوی شاؤ اور منیش پانڈے نے بالترتیب 40 اور 42 رنز بنائے، ماینک اگروال کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی بھی صرف 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر کھلاڑی ہنری نیکولز نے 80 جبکہ مارٹن گپٹل نے 66 رنز بناکر میچ کا آغاز بہترین طریقے سے کیا،گپٹل 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل