پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلنے والا نیا ویرینٹ داخل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے ڈاٹ فائیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔اومیکرون کے نئے ویرینٹ کے زیادہ کیسز کراچی اور حیدآباد سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی اور وسطی میں کیسزکی تعداد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 152 نئے کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کا نیا ویرینٹ بی اے پوئنٹس فائیو ( BA.5) زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔

کورونا کی وبا ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ یورپ کے مختلف ملکوں میں بھی دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔

بھارت میں 19 جون کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار کے قریب کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی گزشتہ روز 1400 سے زائد کورونا مثبت کیسز سامنے ہیں۔

ایشیا کی طرح یورپ میں بھی کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، سوئیڈن کی وزارت صحت نے سیوریج کے پانی کا معائنہ کرنے کے بعد کرونا وبا کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سوئیڈن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سیوریج کے پانی میں اومی کرون کی دو نئی اقسام BA5, BA4 سامنے آئی ہیں۔ اومیکرون کی دونوں اقسام پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔

Related Posts