ٹڈی دل کا نیا علاج، اوکاڑہ میں 20 روپے فی کلو ٹڈیاں خریدی جا رہی ہیں۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرتاج گل وزیر
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں ٹڈی دل کا نیا علاج دریافت کر لیا گیا ہے جہاں ٹڈیاں 20 روپے فی کلو خریدی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم  انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اوکاڑہ میں ایک  تنظیم 20 روپے فی کلو ٹڈیاں خرید کر مرغیوں اور مچھلیوں کی خوراک بنانے والی کارخانوں کو بیچتی ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ٹڈی دل صرف دن کے وقت اُڑتی ہے جبکہ رات کے وقت یہ جھنڈ کی صورت میں اکٹھی ہو کر بے حس و حرکت ہوجاتی ہے جس کے بعد اسے پکڑ کر تھیلیوں میں بھرنا آسان ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث لوگ آج کل بے روزگار ہیں۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بے روزگار افراد کیلئے ٹڈی دل کو پکڑنا ٹھیک ٹھاک آمدنی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔  اس سے معیشت کو بھی سہارا ملے گا، لوگوں کو روزگار بھی میسر ہو گا، فصلیں بھی نقصان سے بچیں گی، زر مبادلہ کی بچت بھی ہو گی اور  پولٹری فیڈ بنانے والوں کو سستا خام مال میسر ہو گا۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ‏ٹڈی کو تلف کرنے کے لئے حکومت کوکیڑے مار کیمیکلز اسپرے کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی اور ماحول کی بھی ان زہریلے کیمیکلز کے اثرات سے بچت ہو گی۔ حکومت فوری طور اس منصوبے کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے نافذ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CA6vJ6XBdCY/

Related Posts