اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے صنعتکاروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 فیصد سے کم ایکسپورٹ پر مینوفیکچرنگ کمپنی کو 5فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔درآمدات پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ درآمدات پر جو پابندیاں لگائی تھیں، وہ ہٹا رہے ہیں، موبائل فونز اور ہوم اپلائنسز پر کچھ عرصے تک پابندی برقرار رہے گی۔ جون میں ہم نے 3.8 ارب ڈالر جبکہ رواں ماہ 5 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی۔
دنیا کے مستحکم ترین ممالک کی رینکنگ میں جرمنی سرِ فہرست