حکومت سازی کا نیا مرحلہ، کون سی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت سازی کے نئے مرحلے کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ ہی روز میں دیگر اسمبلیوں کے اجلاس بھی بلائے جانے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 15روز سے جاری مذاکرات رنگ لے آئے۔ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اسپیکر سبطین خان نومنتخب اراکینِ اسمبلی سے حلف لیں گے۔

ہفتے کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیاگیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس نہیں بلائے جاسکے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلائے جانے کی توقع ہے جس میں اہم پیشرفت ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تجاویز کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔ صدرِ مملکت کیلئے آصف علی زرداری اور وزیراعظم کیلئے نواز شریف کی نامزدگی ہوچکی جبکہ صدر کا انتخاب 6مارچ کو متوقع ہے۔

پنجاب اسمبلی آج کم و بیش 13 ماہ بعد فعال ہوگی۔ نومنتخب اراکینِ اسمبلی آج صبح 10 بجے منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران حلف اٹھائیں گے۔ اس دوران اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔ 

 

Related Posts