بلوچستان میں برفباری، آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain and son fall in Balochistan

بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہوگئی۔

بلوچستان میں منگل کوبارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز ہوا جس کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ ساتھ ہی برف باری بھی شروع ہوگئی۔ گوادر اور پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، تربت، واشک، دالبندین، خاران، گوادر، جیوانی اور پسنی سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گوادر میں شدید بارشوں کی وجہ سے علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات بھی کی تھی۔

Related Posts