کراچی :پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹنگ اسٹار حیدر علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا ہے۔
19 سالہ حیدر علی کا کہنا ہے کہ روہت شرما جس طرح سے بھارتی ٹیم کو شروعات فراہم کرتے ہیں وہ قابل تقلید اور حیرت انگیز ہے۔
حیدر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کا سلسلہ بند ہوچکا ہے لیکن دونوں ممالک کے شائقین دوبارہ دونوں ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔
نوجوان بلے باز کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ہویا ٹی ٹوئنٹی یا ایک روزہ میچ ہو روہت شرما جس طرح مخالف باؤلرز پر حملہ کرتے ہیں میں بھی اسی طرح قومی ٹیم کو آغاز فراہم کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ایلیسی پیری نے کرکٹ آسٹریلیا کی قیادت خاتون کے حوالے کرنیکی تجویز