اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے تو اس کیلئے نئے قوانین ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اکتوبر تک کچھ نئے قوانین کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
پیغام میں تحریکِ انصاف نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے سیاسی رہنما قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں کچھ تبدیلیاں چاہتے ہیں تاکہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو بچا سکیں جسے وزیرِ اعظم عمران خان نے مسترد کردیا ہے۔
Pakistan needs some new laws in place by October to get out of #FATF Grey list. Opposition is trying to take advantage by getting some amendments in NAB laws to save themselves, which PM IK has rejected. Check this video by @AbdulqadirARY – https://t.co/Nw86i2tKfD for details
— PTI (@PTIofficial) July 29, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب اور ایف اے ٹی ایف پر حزبِ اختلاف کو اعتماد میں لیا جائے، نیب قانون میں ترامیم اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر گفتگو 2 روز قبل ہوئی۔
فیصلے کے تحت حکومتی و حزبِ اختلاف کے رہنما ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گے جس پر کارکردگی سپریم کورٹ اور حزبِ اختلاف دونوں میں موضوع بنی رہی جبکہ اپوزیشن نے حکومتی مؤقف پر تنقید بھی کی۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف پر حزبِ اختلاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ