کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ سے ملتی جلتی تیز ترین کِٹ تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ سے ملتی جلتی تیز ترین کِٹ تیار
کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ سے ملتی جلتی تیز ترین کِٹ تیار

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے سائنسدانوں نے کریڈٹ کارڈ سے ملتی جلتی کٹ تیار کی ہے جس کے نتائج تیز ترین قرار دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر بھی مسلسل کام جاری ہے۔ وائرس کی تشخیص کیلئے نیا اینٹی جِن ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جس کے نتائج منٹوں میں برآمد ہوتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ دکھائی دینے والی ٹیسٹ کٹ میں  کورونا کی اینٹی باڈیز کے ساتھ کاغذ کی ایک اسٹرپ موجود ہوتی ہے۔

حمل ٹیسٹ کرنے والی کٹ کی طرز پر یہ کٹ جلد ہی کورونا وائرس کے مثبت یا منفی نتائج سے آگاہ کرتی ہے، تاہم نتیجہ منفی نکلنے کے باوجود کسی شخص میں کورونا کی علامات پائی جائیں تو اس کا پی آر سی ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یہ کٹ ایسے علاقوں کیلئے لے جہاں پی آر سی ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا یا نتائج آنے میں حد سے زیادہ وقت صرف ہوتا ہو۔ ٹیسٹنگ کے نتائج جلد آنے سے کورونا وائرس کی تشخیص تیز تر اور آسان ہوگی۔

عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ پسماندہ ممالک کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی تعداد 12 کروڑ رکھی گئی ہے جبکہ فی کٹ قیمت 5 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اوسط آمدنی رکھنے والے ممالک کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی اسکیم رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرانے کورونا کے دوران بچوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کردی

Related Posts