پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پنڈی اسٹیڈیم میں نئی تاریخ رقم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پنڈی اسٹیڈیم میں نئی تاریخ رقم
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پنڈی اسٹیڈیم میں نئی تاریخ رقم

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پنڈی ٹیسٹ میں منفرد تاریخ رقم ہوگئی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا میچ ہے جس کی تین مختلف اننگز میں سنچری اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی ہیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری شراکت قائم کی، میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچری شراکت قائم کی اور میچ کی تیسری اور اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی جوڑی نے پھر سنچری شراکت قائم کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 1946-47 میں ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی تین مختلف اننگز میں اوپننگ سنچری شراکت قائم ہوئی تھی۔

صرف یہی نہیں اس کے علاوہ بھی پنڈی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف وہ کارنامہ انجام دے دیا جو انگلینڈ کے سوا آج تک کوئی نہ کرسکا۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے سنچری شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کرنے والی انگلینڈ کے بعد دوسری ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف صرف چار مواقعوں پہ ایسا ہوسکا ہے اور چاروں مرتبہ انگلینڈ نے ہی دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی ہے۔

انگلینڈنے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت 1924 ،1947، 1948 اور آخری مرتبہ 1971 میں قائم کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے یہ کارنامہ پنڈی ٹیسٹ میں انجام دیا جب آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 459 رنز پر ڈھیر کردیا

پاکستانی اوپنرز کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں اپننگ شراکت قائم کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے۔

اس سے قبل 2003  میں عمران فرحت اور توفیق عمر اور گزشتہ برس 2021 میں عبداللہ شفیق  اور عابد علی  بنگلادیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts