سوئی گیس نے کراچی کے صارفین کیلئے نئے نرخ متعارف کرادیئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئی گیس نے کراچی کے صارفین کیلئے نئے نرخ متعارف کرادیئے

کراچی: گیس کی شدید قلت کے باوجود، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایات کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ نرخوں کے تخمینہ اور ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔

علاوہ ازیں پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو ہر بل پر 400 روپے فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا، پروٹیکٹڈ صارف کا بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1350 روپے موصول ہوگا جب کہ نان پروٹیکٹڈ صارف کا کم از کم بل 1440 سے 87 ہزار یا اس سے زائد ہوگا، دونوں کیٹیگریز کے بلوں میں 400 روپے میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چاہے صارف گیس استعمال کرے یا نہ کرے۔

نان پروٹیکٹڈ صارف کو 150CM پر کم از کم ایک ہزار روپے فکسڈ چارج یا زیادہ سے زیادہ 2 ہزار ادا کرنا ہوگا، دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال کے بڑھنےپر بل کی اوسطا رقم بڑھتی جائے گی۔

Related Posts