راولپنڈی میں اشیائے خوردو نوش کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New food prices set in Rawalpindi

راولپنڈی :ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے بعد اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تمام بڑے چھوٹے کریانہ وجنرل اسٹوراور دکانداروں کو الگ سے ڈی سی ریٹ کی اشیاء کے کاونٹرز قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر انوار الحق نے ریوائز کی گئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ڈپارٹمنٹ کی مقرر کردہ قیمت کے مطابق رہے گی ۔

بناسپتی پرانا چاول کی کلو قیمت 160 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ نئے چاول کی فی کلو قیمت 65 روپے مقرر دال چنا فی کلو 130 روپے دال چنا موٹی کلو 150 روپے فی کلو دال مسور امپورٹڈ 154 کلو قیمت روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دال مسور کو اوپن رکھا گیا ہے ۔

دال ماش سپر کوالٹی کی قیمت فی کلو قیمت 240 روپے مقرر کی گئی ہے، دال مونگ دھلی ہوئی فی کلو 230روپے ،سفید چنے موٹے فی کلوگرام 145 روپے ،چھوٹا گوشت فی کلو 800 روپے ،بڑا گوشت فی کلو چار سو روپے چینی کی فی کلو قیمت کے لئے ہول سے ریٹ پر پرچون فروش کو دو روپے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کھلے دودھ کی فی کلو 100 مقرر کی گئی ہے ،دہی کی فی کلو قیمت میں 105 مقرر کی گئی ہے، اسی طرح روٹی کی قیمت 7 روپے اور نان کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے نوٹس کے بعد مہنگائی میں مزید تیزی، ٹماٹر کی ڈبل سنچری، چینی 100 پر ناٹ آؤٹ

صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی صدر پرویز ز بتایا کہ انتظامیہ سے یہی طے پایا ہے کہ دکاندار ڈی سی ریٹ کا کاؤنٹر قائم کرکے مذکورہ اشیا سیٹ کے مطابق دستیاب رکھیں گے جبکہ سلیم پرویز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹ کنٹرول کمیٹیاں کسی بھی وقت دکانوں کو چیک کر سکیں گی۔

Related Posts