کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی تحقیقات جاری ہیں جن کے دوران پہلے سے گرفتار ملزم منیر احمد کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ساؤتھ ریجن کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں پہلے سے گرفتر ملزم منیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں کروڑوں روپے خوردبرد اور کرپشن کی گئی۔ منیر احمد نے کارپوریشن کے فنڈز میں خوردبرد کرکے 10 کروڑ کی رقم خوردبرد کی۔
سال 2011ء سے لے کر 2020ء تک تقریباً 9 سال تک ملزم پر کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم سے کورنگی اور سپر ہائی وے پر زمینیں خریدیں۔ منیر احمد سنٹرل جیل میں ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 2 لاکھ ٹن گندم مختص کرنے کی منظوری