مہنگائی اور غربت کے خاتمے کیلئے نئے کارخانے لگائے جائیں،جام اکرام اللہ دھاریجو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jam Ikram Allah Dharejo

کراچی:وبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا مہنگائی کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غربت کے خاتمے کے لئے نئے کارخانے لگائے جائیں،عوام کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء ناپید ہیں،چینی، گھی، تیل نایاب ہے اور شدید گرمی کے موسم میں عوام کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگانے پر مجبور ہیں،خاص طورپرخواتین اس صورتحال کا سامنا کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل لنگر خانے نہیں بلکہ کارخانے ہیں اور جب تک صنعتی ترقی نہیں ہوگی اس وقت تک غربت، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، رمضان المبارک کی آمد سے قبل گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ مہنگائی خوفناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ عام آدمی بری طرح مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غربت کے خاتمے کے لئے نئے کارخانے لگائے جائیں،عوام کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی تواقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

عوام سے کئے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے تاکہ عام آدمی اس کی برکات سے مستفید ہو سکے۔

Related Posts