الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کیلئے خوشخبری، رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس معاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کوخوشخبری سناتے ہوئے رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس معاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

گفتگو کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے پالیسی کی تجاویز دی گئی تھیں جو کہ منظور کر لی گئی ہیں۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

بلال اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹو وہیلر، تھری وہیلر اور فور وہیلر الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن مفت کی جائے گی۔ رجسٹریشن کی مد میں شہریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گاڑی مالکان جن کے پاس الیکٹرک گاڑیاں اور موٹر سائیکلز ہیں، ان سے سالانہ ٹوکن ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا۔ فی الحال یہ سہولت اسلام آباد کے شہریوں کو دستیاب ہے، دیگر علاقوں کے شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا تاکہ ماحول میں آلودگی کم ہوسکے۔ اس فیصلے سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کا اجلاس، اسٹیل ملز فروخت کرنے کا فیصلہ مؤخر

Related Posts