انتظار کی گھڑیاں ختم،نیلم منیر اور احسن خان آج سے ٹی وی اسکرین پر’’ قیامت‘‘ ڈھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New drama serial ‘Qayamat’ will be on air today

کراچی :شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم،احسن خان ، نیلم منیر، عامر خان اور ہارون شاہدکی ڈرامہ سیریل قیامت آج سے نجی ٹی وی پر نشر ہوگی۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ محبت اور غم کی ایک اور داستان قیامت پیش کر رہا ہے،توقع ہے کہ محبت کی یہ کہانی رازِ الفت اور مقدر جیسے سپر ہٹ ڈراموں کی طرح مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔

قیامت ‘کی کہانی ایک خوبصورت دوشیزہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنے ہی لوگوں کے درمیان پس رہی تھی۔ یہ نچلے اوسط درجے کی فیملی کی داستان ہے جن کی دوبیٹیاں افراح اور ثمرہ ہیں۔

جب ثمرہ کے والدین اس کو بتائے بغیر اس کی جگہ اس کی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا المناک نتیجہ نکلتا ہے جو افراح کو بڑی مشکل صورتحال میں پھنسا دیتا ہے، کہ یاتو اپنی بہن کے نقش قدم پر چلے یا انتقام کے طور پر اپنے آپ کوقربان کردے۔

محبت اور غم کے اس ڈرامے کی ہدایات ‘بندھے اک ڈور سے ‘کے ڈائریکٹر علی فیضان نے دی ہیں۔ ثروت نذیر کی تحریر کوسیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اپنی قسمت پر یقین ہے، مگرپہلے محنت کرنے کی قائل ہوں،نیلم منیر

اس سیریل کے اہم ستاروں میں احسن خان ، نیلم منیر، عامر خان اور ہارون شاہدشامل ہیں۔بے شمار سنسنی خیز اورفطرت ، رازِ الفت ، مقدر ، دیوانگی، بندھے اک ڈور سے اور مہر پوش جیسے میگاہٹ ڈراموں کے ساتھ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ ہر طرح کے ناظرین کے لئے ان کی پسند کے مطابق مواد پیش کرتا ہے اور اس لحاظ سے وہ پاکستان بھر میں گھرگھر کا مقبول نام بن گیا ہے۔امید ہے کہ یہ نیا ڈرامہ بھی ان کے گزشتہ بے حد پسندیدہ ڈراموں کی فہرست میں شامل ہوگا۔

Related Posts