تبدیلئ کمان کی پروقارتقریب،رئیرایڈمرل اویس بلگرامی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تبدیلئ کمان کی پروقارتقریب،رئیرایڈمرل اویس بلگرامی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا
تبدیلئ کمان کی پروقارتقریب،رئیرایڈمرل اویس بلگرامی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

شہرِ قائد میں پاک بحریہ کی جانب  سے تبدیلئ کمان کی پروقار تقریب آج منعقد ہوئی جس میں رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تبدئلئ کمان کی پر وقار تقریب پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کیں۔ بطور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں تربیتی یونٹس کے انچارج ہوں گے۔

رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل اویس بلگرامی کو خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی آج نئے کمانڈر کراچی بن گئے۔

  یہ بھی پڑھیں: وطن کیلئے پاک بحریہ کی خدمات

Related Posts