لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج بھی حلف نہ اٹھا سکے، گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا، نہ ہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دستیاب ہو پائے۔
تفصیلات کے مطابق آج بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری التواء کا شکار رہی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تو حلف لے لیا، تاہم ان کے صاحبزادے سے حلف لینے کیلئے آج لاہور نہ آسکے۔
چوہدری سرور کا اقدام، عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری چیلنج