کرس ہیمس ورتھ کا غیر سنجیدہ اداکارسمجھے جانے کا شکوہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chris Hemsworth

سڈنی: ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمس ورتھ نے انڈسٹری میں ایک غیر سنجیدہ اداکار کے طور پر سمجھنے کا شکوہ کرتے ہوئے جانبدارانہ رویئے سے متعلق انکشافات کردیئے ہیں۔

37 سالہ آسٹریلوی اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے سخت محنت اور تربیت کے بعد جسم کو نئے انداز میں ڈھالا ہے لیکن باڈی بلڈنگ کو یہاں باطل سمجھا جاتا ہےاور مجھے میری جسمانی ساخت کی وجہ سے غیر سنجیدہ اداکار سمجھا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کیلئے میں نے 10 سال تک سخت محنت کی اور 12 گھنٹے شوٹنگ میں حصہ لیا اور خود کو ایک اچھا اداکار اور باڈی بلڈر ثابت کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کئی سال کی سخت محنت کی وجہ سے میں اپنے اہل خانہ کو وقت نہیں دے پایا لیکن کورونا وائرس کے دوران مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: ایک بار پھر پاوری ہورہی ہے، دنانیر مبین کی نئی ویڈیو وائرل

اداکار کرس ہیمس ورتھ آسٹریلیا میں اپنی ماڈل اہلیہ ایلسا پاٹکی ،بیٹی انڈیا روز اورجڑواں بیٹوں ساشا اور ٹریسٹن کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔

پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم ایکسٹریکشن اب تک کی سب سے بڑی فلم کا پریمئر بن چکی ہے اور اس فلم کو اب تک 90 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Related Posts