ٹوئٹر صارفین کا چیتا گھر میں پالنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ روز راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے فیز 2) کے ایک زیر تعمیر گھر میں چیتا گھس آیا تھا، جس نے 1 شخص کو ہلاک جبکہ 6 افراد کو زخمی کردیا۔

آج صبح سے ہی ٹوئٹر پر ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں چیتے کو شہر کی سڑکوں پر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پولیس کا مذاق اُڑارہے ہیں کہ اُن کے علاوہ باقی سب کو معلوم ہے کہ چیتا کس کا ہے۔

صارفین کی جانب سے چند باتوں کی طرف نشاندہی بھی کی جارہی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ایک جنگلی جانور کو رہائشی علاقے میں کیوں رکھا گیا جبکہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔ دوسرا چیتے کے مالک نے اپنے ملازمین کو جنگلی جانور پالنے کے حوالے سے مکمل تربیت کیوں نہیں دی؟

ایسا بتایا جارہا ہے کہ چیتے کے مالک آرمی سے وابستہ ہیں اور وہ اسلام آباد ڈی ایچ اے فیز 2 میں رہائش پذیر ہیں، جن کے خلاف کئی ٹوئٹس سامنے آئی ہیں:

Related Posts