سوشل میڈیا صارفین ہم تم میں احد رضا میر کی اداکاری پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین ہم تم میں احد رضا میر کی اداکاری پر برہم
سوشل میڈیا صارفین ہم تم میں احد رضا میر کی اداکاری پر برہم

رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جانے والے خصوصی ڈرامہ سیریل ہم تم کے ٹریلرز جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے ناخوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ اداکار احد رضا میر اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل ہم تم کو بہت پسند کیا گیا تھا جس میں اداکارہ رمشا خان، سارہ خان اور جنید خان بھی اہم کردار نبھاتے نظرآئیں گے تاہم سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبر سامنے آنے پر مداحوں میں انتشار پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ فنکاروں کا رشی کپور کو میوزک ویڈیو میں خراج تحسین 

ڈرامہ سیریل ہم تم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی احد رضا میر کے خلاف ناگوار تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے معروف اداکار کی شکل و صورت پر بھی تنقید کی اور ان کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ہمیں احد رضا میر کو دیکھنا پسند نہیں، نہ ہی ہمارا خاندان ڈرامہ سیریل ہم تم دیکھے گا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ احد رضا میر سجل علی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں تاہم بعض صارفین نے ان کی تعریف بھی کی۔ 

ہم تم کے پوسٹر کی ریلیز کے بعد مداحوں نے احد رضا میر کو برا بھلا کہا

دانش نواز کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامہ سیریل ہم تم کو صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کیا ہے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں محمد احمد، ارجمند رحیم، عدنان جعفر، عظمیٰ بیگ اور منزہ عارف جیسے اداکار شامل ہیں۔

Related Posts